منگلورو 13؍اکتوبر (ایس او نیوز) بجرنگ دل کے کارکنا ن نے آج علی الصبح ایک دودھ کی گاڑی کا پیچھا کیا جس میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بیف سپلائی کیا جارہا تھا، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بجرنگ دل کے کارکنان کو خبر ملی تھی کہ دودھ سپلائی کرنے والی ویان میں غیر قانونی طور پر بیف سپلائی کیاجاتا ہے۔ انہوں نے پمپ ویل علاقے سے اس گاڑی کا پیچھا کرنا شروع کیااور پھر وینلاک اسپتال کے علاقے میں گاڑی کورکوانے میں کامیاب ہوگئے۔اس کے بعد اس گاڑی کوبندر پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا۔